One-day Seerat-un-Nabi (PBUH) Conference

ایک روزہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس
اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ اور سوسائٹی برائے فروغ اسلامی تعلیمات واقدار نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی تذکیر اور ان سے محبت اور عقیدت کی خاطر ربیع الاول کی نسبت سے ایک روزہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر مشتاق، پروفیسر ڈاکٹر جاوید خان، اور پروفیسر ڈاکٹر یحیی خان نے طلبہ، طالبات، فیکلٹی اور سٹاف سے خطاب کیا اور سیرت کے مختلف پہلوں کو اجاگر کیا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم نے ذاتی زندگی سے مختلف مثالوں کی توسط سے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔ اور اس بات پر زور دیا کہ حقیقی محبتِ رسول ﷺ یہ ہے کہ انسان اپنے جذبات، عبادات اور تمام اعمال کو رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے کے تابع کر دے، کیونکہ سنت کی معمولی سی پیروی بدعت کی بڑی سے بڑی ریاضت سے افضل اور نجات کا ذریعہ ہے۔
Scroll to Top