FM 100.4 live Transmission with Honorable Vice Chancellor

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے کہا ھے کہ تدریسی شعبہ جات کو جلد مین کیمپس منتقل کردیاجائیگا. انہوں نے کہا کہ تدریس اور تحقیق کے ساتھ ساتھ طلباء کو زندگی کے مختلف شعبہ جات میں عملی تربیت کی فراہمی کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے جارھے ہیں. انہوں نے کیمپس ریڈیو ایف ایم 100.4 کی خصوصی نشریات میں بحیثیت مہمان سپیکر بات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا. اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فضل معبود اور شعبہ صحافت کے انچارج جمال الدین بھی موجود تھے.
پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر نے کہا کہ سوات یونیورسٹی علاقہ میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ھے اور مین کیمپس میں تمام تر تدریسی شعبہ جات کی منتقلی سے طلبہ کو دستیاب تعلیمی ماحول میں مزید بہتری ائیگی. وائس چانسلر نے کہا کہ طلباء کیلئے کیریر کونسلنگ کی سہولت بھی فراھم کی جارہی ھے جس کی بدولت انہیں دوران تعلیم ہی اپنی پسند کے پیشہ ورانہ فیلڈ کے انتخاب میں مدد مل سکے گی. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے وومن کیمپس مین کیمپس چارباغ میں ہی تعمیر کیا جائیگا جس پر جلد تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا.