Seminar on Developing Quality Assurance Mechanism

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے ملحقہ کالجز کو تعلیمی استعداد کار بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائیگا. ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کے زیرصدارت ایک روزہ سیمینار کے انعقاد کے موقع پر کیا. کوالٹی انہاسمنٹ سیل, یونیورسٹی آف سوات کے زیرانتظام. “کوالٹی اشورینس کی ترویج کے طریقہ کار” کے زیرعنوان منعقدہ سیمینار میں ملحقہ کالجز کے فوکل پرسنز سمیت یونیورسٹی کیمپسز کے فوکل پرسنز شریک ہوئے. چارباغ مین کیمپس میں منعقدہ سیمینار سے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصرشاھین نے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے مختلف پہلؤوں پر سیر حاصل گفتگو کی. انہوں نے کہا کہ ملحقہ کالجز کے فوکل پرسنز کیلئے مختلف سیمینار اور تربیتی نشستوں کا اھتمام کیا جائیگا.
سیمینار کے اختتام پر شرکاء میں سرٹفیکیٹس اور منتظمین میں شیلڈ تقسیم کئے گئے.