Vice Chancellor inspecting the classes

*وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم کا مختلف شعبوں کا دورہ، کلاسز اور حاضری کو یقینی بنانے پر زور*
سوات: یونیورسٹی آف سوات کے نو تعینات وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وائس چانسلر نے طلبہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور تجاویز کو براہِ راست سنا اور متعدد امور پر موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم نے تدریسی عمل کے تسلسل، کلاسز کے باقاعدہ انعقاد اور طلبہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے حصول کے لیے کلاس روم میں باقاعدہ شرکت ناگزیر ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ مقررہ اوقات کے مطابق اپنی کلاسز باقاعدگی سے لیں اور طلبہ کی علمی رہنمائی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی و تحقیقی ماحول کو مزید بہتر بنانا، طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اور ادارے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اس موقع پر طلبہ نے نو تعینات وائس چانسلر کا خیرمقدم کیا اور ان سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ طلبہ نے ان کے عملی اقدامات اور مسائل کے حل میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Scroll to Top