ایم پی اے جناب اختر خان ایڈوکیٹ کا یونیورسٹی آف سوات کا دورہ
نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
ایم پی اے اختر خان ایڈوکیٹ، جو یونیورسٹی آف سوات کے سینیٹ ممبر بھی ہے، نے یونیورسٹی آف سوات کا دورہ کیا اور نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم کو وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ وہ ایک عوامی نمائندہ ہونے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے سینیٹ کے ممبر بھی ہیں اور اس طرح یونیورسٹی آف سوات کی بہتری کو اپنے لئے ایک دُہری ذمہ داری کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ بطور ممبر سینیٹ، یونیورسٹی آف سوات کے طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر، فنڈز اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے سینیٹ کے فورم اور چانسلر آفس میں طلباء کا نمائندہ بن کر اقدامات کرینگے۔ انہوں نے طلباء کی بہبود کی خاطر وائس چانسلر صاحب کے ابتدائی اقدامات کو سراہا جن میں فزیکل کلاسز کا دوبارہ آغاز اور ٹرانسپورٹ سروس کی بحالی شامل ہیں۔




