قومی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس

یونیورسٹی آف سوات میں دو روزہ “قومی سیرت النبی کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے پہلے دن طلباء وطالبات میں سیرت کوئز، حسن قرآت اور نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کے دوسرے دن کے مہمان خصوصی ممتاز عالم دین،اور خانقاہ سراجیہ کے جانشین، پیر طریقت حضرت مولانا پیر بارک اللہ صاحب دامت برکاتہم تھے جبکہ پروگرام کی صدارت یونیورسٹی آف سوات کے وایٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر نے کی۔
مہمان خصوصی نے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر سیر حاصل گفتگو کی اور طلباء و طالبات پر زور دیا کہ اسوہ حسنہ سے ہی رہنمائی حاصل کرکے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس لئے ہم سب کو سیرت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ھے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وایٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کا کہنا تھا کہ شعبہ اسلامک سٹڈیذ، سیرت النبی اور حیات صحابہ کے حوالے سے مختلف پروگرامات کا انعقاد کرتے ہویۓ اپنا دینی فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے پیر بارک اللہ صاحب کی کیمپس تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کانفرنس میں مقامی علماء کرام اور معتقدین سمیت یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی۔
کانفرنس کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک سٹڈیز اور سوسایٸٹی برائے اسلامی تعلیمات ترویج اور فروغ اقدار کے ارگنائزر ڈاکٹر ضیاء الدین نے کیا تھا۔
Scroll to Top