Seminar on awareness of Election

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) الیکشن کمیشن آف پاکستان ملاکنڈڈویژن اور سواستو فوٹو ویڈیو کلب یونیورسٹی آف سوات کے زیر اھتمام بلدیاتی انتخابات سے متعلق طلباء وطالبات کے اگاھی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا. سیمینار سے گیسٹ سپیکر الیکشن کمیشنر ملاکنڈ ڈویژن ندیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہمارا قومی فریضہ ھے.. جس میں نوجوان نسل کو ناصرف ووٹ ڈالنے تک خود کو محدود رکھنا چاھئیے بلکہ اس سلسلے میں عوام کے اندر اگاہی پیدا کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاھئیے. انہوں نے کہا کہ اج کے سیمینار کا مقصد ہی یہ ایک ھے کہ یہاں موجود طالبعلم ووٹنگ کے عمل سے اگاہی حاصل کرے اور اس پیغام کو اپنے والدین, عزیزواقارب اور علاقے کے دوسے شہریوں کو پہنچائے.
سیمینار سے سواستو فوٹو ویڈیو کلب کے ارگنائزر جمال الدین نے بھی خطاب کیا. سیمنار کے اختتام پر مہمانان کو یونیورسٹی کا اعزازی شیلڈ پیش کئے گئے.