Cheque Distribution Ceremony, organized by the (KPEF)

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا محکمہ اعلیٰ تعلیم کے زیر اہتمام اسکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
تقریب میں وزیرِ اعلیٰ نے رواں سال 347 طلبہ میں 64 ملین روپے مالیت کے اسکالرشپس چیکس تقسیم کیے جو انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلبہ کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کیے گئے۔
وزیرِ اعلیٰ نے خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لیے 300 ملین روپے اضافی فنڈز کا اعلان کیا اور کہا کہ اس اقدام سے متوسط اور کمزور طبقے کے طلبہ کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم ہوں گے۔
طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور معیاری تعلیم و بہترین صحت سہولیات ہماری پالیسی کا مرکزی حصہ ہیں۔
تعلیمی نظام میں مارکیٹ سے ہم آہنگ مضامین شامل کیے جا رہے ہیں، تاکہ فارغ التحصیل نوجوان نہ صرف نوکری حاصل کریں بلکہ دوسروں کے لیے روزگار پیدا کرنے کے قابل بھی ہوں۔
طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے تاکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے فوراً بعد عملی میدان میں قدم رکھ سکیں، جبکہ عمران خان کے وژن کے مطابق تمام حکومتی پالیسیاں عوام کی فلاح پر مبنی ہوں گی۔
Scroll to Top