Seerat un Nabi (PBUH) Conference

یونیورسٹی آف سوات میں دو روزہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد:
سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم وتربیت میں ریاست کی ذمہ داریوں کے حوالے سے (سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں)
Society for the Promotion of Islamic Teachings & Tradition And Department of Islamic & Arabic Studies,
نے باہمی اشتراک سے دو روزہ سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس سلسلے میں آج بروز بدھ مورخہ 3 ستمبر 2025ء، کو کانفرنس کا افتتاحی سیشن منعقد ہوا۔ ابتدائی سیشن کی صدارت عبدالولی خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر آب ظاہرخان صاحب نے کیا ۔ یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے پروفیسر ڈاکٹر نجم الحسن صاحب نے کانفرنس کے شرکاء کو سوشل میڈیا کے مفید استعمالات کے حوالے سے حضرت محمد خاتم النبینﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرایا۔ متعلقہ موضوع کے حوالے سے منعقدہ تقریری مقابلہ میں یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسی طرح نعتیہ مقابلہ میں بھی مختلف شرکاء نے حضور سرور کونین ﷺ کے دربار عالیہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر یحٰی خان صاحب اور ڈاکٹر نعمان صاحب نے بطور منصفین اپنے فرائض سرانجام دئے۔
ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق احمد اور سوسائٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ضیاء الدین نے حضرت محمد خاتم النبین کے اخلاق حسنہ کو اپنانے اور تعلیمات سیرت ﷺ کو عام کرنے پر زور دیا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر صاحب اور رجسٹرار یورنیورسٹی آف سوات نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Scroll to Top