University of Swat 36th Meeting of the Syndicate

ونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) سوات یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ نے ملحقہ کالجزمیں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے اجراء اورمتعددآسامیوں پرنئی تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ روزسینڈیکیٹ کا36واں اجلاس زیرصدارت وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان منعقدہواجس میں ممبران سینڈیکٹ سابقہ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدفاروق سواتی، پروفیسرڈاکٹرمحمدقاسم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل سائنسز، رجسٹرارمحبوب الرحمان، ٹریژررارشدعلی، ڈاکٹرشاہدعلی، عبدالمتین، ایچ ای ڈی کے ڈپٹی سیکرٹری جاویدخان، ڈپٹی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ احمدکمال اورفنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری محمدفاروق، ارشدعلی اسسٹنٹ کنٹرولر، مس نبیلہ، فیاض احمداورخورشیدعالم نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف امورزیرغورآئے جس میں سوات یونیورسٹی کے ساتھ الحاق رکھنے والے کالجوں میں ڈگری پروگرام شروع کرنے سے متعلق فیصلہ کیاگیاجبکہ سوات یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں 37نئے اساتذہ کی بھرتیوں وترقی سے متعلق سلیکشن بورڈزکے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ چارانتظامی افسران کی اگلے گریڈمیں ترقی کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فنانس اینڈپلاننگ کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات سمیت تعمیراتی کام کے حوالے ٹیکنیکل ریووکمیٹی کی سفارشات کوبھی منظورکرلیاگیا۔اجلاس میں مختلف شعبہ جات میں فرائض انجام دینے والے متعددفیکلٹی ممبران کی کنفرمیشن بھی عمل میں لائی گئی۔

Scroll to Top