Third Academic Council

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے تیسرے اکیڈمک کونسل میں ایسوسی ایٹ ڈگری کے سکیم اف سٹڈیز, شعبہ انگریزی میں ایم فل کے اجراءسمیت دیگر امور کی سفارشات منظوری کیلئے سینڈیکیٹ کو بھیج دی ھے.. وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال کی صدارت میں تیسرے اکیڈمک کونسل میں رجسٹرار محبوب الرحمان, ڈین فیکلٹی آف کمیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم, پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر, پروفیسر ڈاکٹر جعفر خان, ڈاکٹر انور حسین, ڈاکٹر لطف اللہ, ڈاکٹر کفایت اللہ, ڈاکٹر شاھد علی, کنٹرولر امتحانات محمد ریاض, ڈاکٹر یحیی اور خورشید ڈپٹی رجسٹرار شریک ہوئے. اجلاس میں متعدد امور پر تفصیلی بحث کی گئی. ایسوسی ایٹ ڈگری کے سکیم اف سٹڈی اور امتحانی طریقہ کار کی سفارشات سینڈیکیٹ کو بیجھی جائینگی. بی اے/ بی ایس سی کے ختم کرنے کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نوٹیفیکشن کے حوالے سے وائس چانسلرز فورم پر بحث کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا. شعبہ انگلش میں ایم فل کلاسز اور منیجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ دو سالہ پروگرام کے اجراء کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا اور منظوری کیلئے سینڈیکیٹ بھیج دیا جایئگا.

Scroll to Top