یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے ملحقہ کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے اجراء کے حوالے سے دو روزہ اگاہی اور تربیتی ورکشاپ یونیورسٹی کے کانجو کیمپس میں شروع ہوا. ورکشاپ میں ملحقہ ڈگری کالجز کے پرنسپل صاحبان اور فیکلٹی ممبران شریک ہوئے. تربیتی ورکشاپ کے پہلے دن وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد جمال خان نے خصوصی شرکت کیں. ورکشاپ کے ریسورس پرسن کنٹرولر امتحانات سوات یونیورسٹی محمد ریاض نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے مختلف پہلوؤں پر شرکاء کو اگاہ کیا.