یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے 62 ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے پروپوزل تحقیق کیلئے منظور کرلئے۔ آجلاس وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹر محمد جمال خان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔آجلاس میں ڈائیریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(DOST) کے آ سسٹنٹ ڈائیریکٹرڈاکٹر عابد سہیل شریک ہوئے۔ بورڈ کے چھٹے اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر جعفر خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم، ڈاکٹر عمر حیات، اصف سعود ڈائریکٹر DORIC، ڈاکٹر حیدرعلی خان، ڈاکٹر ثناء اللہ، ڈاکٹر کفایت اور ڈاکٹر فضل اکبر میں شریک تھے۔ آجلاس میں شعبہ باٹنی کے سات پی ایچ ڈی اور پندرہ ایم فل کے طلباء جبکہ مائیکروبیالوجی کے چودہ، بائیوٹیکنالوجی کے دس اور شعبہ ایجوکیشن کے سولہ طلباء وطالبات نے اپنے تحقیقی موضوعات کے پروپوزل پیش کئے۔۔۔