37th Meeting of the Syndicate
یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) سوات یونیورسٹی کے گزشتہ روزسینڈیکیٹ کا37 واں اجلاس زیرصدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد جمال خان منعقدہوا. اجلاس میں سینڈیکٹ ممبران پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق سواتی( سابقہ وائس چانسلر), انجنئیر سید امتیاز حسین گیلانی (چیرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل, پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر فضل معبود ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ اف کمیکل سائنسز, ٹریژررارشدعلی، ڈاکٹرشاہدعلی، لکچرار عبدالمتین، ایچ ای ڈی کے ڈپٹی سیکرٹری جاوید اقبال، ڈپٹی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ احمدکمال اورفنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری محمدفاروق، اور ڈپٹی رجسٹرار فیاض احمد شریک ہوئے.
اجلاس میں وومن کیمپس کیلئے زمین کی خریداری کی منظوری دی گئ . شعبہ کیمسٹری میں پی ایچ ڈی داخلوں کے سفارشات منظور کئے گئے. جبکہ مختلف شعبہ جات میں لکچرار, اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تعیناتی کی سلیکشن بورڈ کی سفارشات کو بھی منظور کیاگیا. مزید انتظامی افسران کے اگلے گریڈ میں ترقی دینے کے سلیکشن بورڈ کے سفارشات کی بھی توثیق دے دی گئ. اجلاس کے اخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے تمام ممبران کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا.