از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنرخیبرپختونخوا
نیوز ٹکرز، 6 جولائی 2024
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا دورہ سوات
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی یونیورسٹی آف سوات کے تیسرے کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت
گورنر نے کانووکیشن میں مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنیوالے 152 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کیں جبکہ 58 نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو گولڈ میدلز پہنائے
گورنر خیبرپختونخوا نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا
تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر، سیاسی شخصیات نجم الدین خان، محمد علی شاہ باچا، ڈاکٹر حیدر علی خان، ساجد حسین طوری سمیت طلباء و طالبات، والدین و دیگر موجود تھے
گورنر خیبرپختونخوا نے تعلیمی کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات، والدین اور فیکلٹی اراکین کو مبارکباد دی
یونیورسٹی آف سوات اپنے پرفضا ماحول کے باعث منفرد مقام رکھتی ہے، فیصل کریم کنڈی کا کانووکیشن سے خطاب
سوات یونیورسٹی میں تعلیمی کامیابیوں کا پررونق جشن اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے نوجوان تعلیم و امن کے داعی ہیں، فیصل کریم کنڈی
سوات کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کی بیٹی ملالہ یوسفزئی عالمی نوبل امن انعام اور دنیا بھر میں تعلیم کی سفیر ہے، فیصل کریم کنڈی
سوات یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ نوجوان دنیا بھر میں اس خوبصورت وادی کے امن اور سیاحت کا پرچار کریں، فیصل کریم کنڈی
وادی سوات دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے ایک پرکشش مقام رکھتی ہے،فیصل کریم کنڈی
تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اپنی اس وادی کے قدرتی وسائل اور سیاحتی مقامات کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے، فیصل کریم کنڈی
سوات یونیورسٹی فیکلٹی اراکین کو اس وادی کے قدرتی وسائل اور سیاحتی شعبہ پر جدید ریسرچ کرنیکی ضرورت ہے، فیصل کریم کنڈی
جدید ریسرچ کو کمرشلائزد کرکے یونیورسٹی ریونیو پیدا کرنے کیساتھ عالمی سرمایہ کاروں کو وادی سوات کیجانب راغب کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، فیصل کریم کنڈی
سوات یونیورسٹی کو روایتی تعلیم سے ہٹ کر منفرد نظام تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، فیصل کریم کنڈی
صوبہ کی نصف سے زائد پبلک سیکٹرز یونیورسٹیاں مالی خسارے، تعلیمی و انتظامی بحران کا شکار ہیں، فیصل کریم کنڈی
مختلف مسائل میں گھمبیر یونیورسٹیوں کی قیادت و فیکلٹی اراکین کو سوچنا ہو گا کہ آخر یہ مسائل کیوں پیدا ہوئے، فیصل کریم کنڈی
صوبائی حکومت موجودہ صورتحال میں یونیورسٹیوں کو گرانٹ کی فراہمی میں بے بس نظر آتی ہے، فیصل کریم کنڈی
میں نے صوبہ کی یونیورسٹیوں کے گھمبیر مالی مسائل دیکھ وزیراعظم سے یونیورسٹیوں کیلئے مالی گرانٹ جاری رکھنے کی درخواست کی، فیصل کریم کنڈی
وزیراعظم کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری درخواست پر نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک بھر کی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کیلئے سالانہ بجٹ 2024-25 میں فنڈز مختص کر دیئے، فیصل کریم کنڈی
تمام یونیورسٹیوں کو واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ آپ اپنے وسائل پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دیں، فیصل کریم کنڈی
معیاری تعلیم، میرٹ کی بالادستی اور اپنے وسائل پیدا کرنے سے یونیورسٹیاں خود کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہیں، فیصل کریم کنڈی
نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور مستقبل کے چیلینجز کیلئے تیار کرنا ہم سب کی مشترکہ زمہداری ہے، فیصل کریم کنڈی