یک روزہ سیمینار “پیغام پاکستان” اور یونیورسٹی کے طلبہ کا کردار
سوسائٹی برائے فروغ اسلامی تعلیمات کے آرگنائزر ڈاکٹر ضیاء الدین نے یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر کے تعاون سے آج بمورخہ 12جون 2024, کو “پیغام پاکستان” کے موضوع پر کمیٹی روم میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ تلاوت کلام پاک سے باقاعدہ پروگرام کا آغاز ہوا اس کے بعد ڈاکٹر عمران ناز انچارج ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی نے یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر کی اہمیت اور پاکستان میں نوجوان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد ڈاکٹر ضیاء الدین پروگرام آرگنائزر نے ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسیز جیسے تعلیمی سرگرمیوں میں طلبہ وطالبات کی شرکت اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور ساتھ میں “پیغام پاکستان” کے پس منظر اور اہمیت کو واضح کیا۔
اس کے بعد ریسورس پرسن ڈاکٹر سرفراز خان چئیرمیں ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز نے سوسائٹی میں امن کے فروغ میں Faith, Unity، تعلیم وتربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اور اس بات پر زور دیا کہ پیغام پاکستان کے تناظر میں ایک طرف امن کے فروغ جبکہ دوسری طرف Extremism, Voilence اور Terrorism کو تعلیم وتربیت اور صبر وبرداشت کے ذریعے کیسے کاونٹر کرنا ہوگا۔ اس کے بعد طلبہ اور طالبات نے بہت قیمتی سوالات سے پروگرام کے رونق کو دوبالا کیا۔
آخر میں ڈاکٹر ضیاءالدین اور عمران صاحب نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر صاحب اور دیگر مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔