یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
یونیورسٹی آف سوات میں پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر نگرانی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام سوات ریجن میل فی میل ٹیبل ٹینس کے دو روزہ ٹرائلز کا افتتاح مین کیمپس یونیورسٹی شروع ھوا ۔ افتتاح یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے کیا,اس موقع پر ڈائیریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹر امجد علی, ایچ او ڈی فزکس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر کفایت اللہ, عدنان خان انچارج جیالوجی ڈیپارٹمنٹ, محمد ابرار, محمد ادریس ڈاکٹر صلاح الدین اسسٹنٹ پروفیسر فزکس, ڈاکٹر فضل ہادی, ڈاکٹر امین الرشید اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی انکے ہمراہ موجود تھے, جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹری و ڈائیریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور علی ہوتی, پاکستان ٹیبل ٹینس ایسوسی فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری و خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر کفایت لالا اور ٹیبل ٹینس کوچ سائرہ ناز کے علاوہ دیگر آفیشلز بھی موجود تھیں ٹرائلز کے لیے کثیر تعداد میں میل و فی میل کھلاڑیوں نے شرکت کی, تقریب کے دوران یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ پراجیکٹ اور ہائیرایجوکیشن کمیشن کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نوجوانوں کے لیے ایک بہترین تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور علاقے کا نام روشن کرنے کا موقع فراہم کیا ہم آرگنائزر اسلامیہ کالج پشاور کے بھی بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے ٹرائلز کے سوات یونیورسٹی کا انتخاب کیا سوات جہاں تک نہ صرف پر فضا اور خوبصورت مقامات کے لیے تاریخی پس منظر رکھتا ہے بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی یہاں پر بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یونیورسٹی نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اسی طرح ٹیبل ٹینس میں پاکستان رینکنگ میں نمبر ون شاہ خان کا تعلق سوات بریکوٹ اور پاکستان نمبر تھری عباس امجد خان کا تعلق بھی سوات سے ہے, اسی طرح ٹرائلز کے انعقاد سے مزید ٹیلنٹ بھی سامنے آجائے گا جو آنے والے وقت میں پاکستان اور علاقے کا نام روشن کرینگے