Sports Gala

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات میں ڈائریکٹرسپورٹس اورکامیاب جوان مرکزکے زیراہتمام سالانہ سپورٹس گالا کاآغازہوگیاہے جوکہ 20 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ بدھ کے روزسپورٹس گالاکے سلسلے میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے بطور مہمان خصوصی ہم نصابی سرگرمیوں کوفروغ دینے کیلئے منعقدہ اس میگاایونٹ کاافتتاح کیا اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فضل معبود، پروفیسر ڈاکٹر قاسم ،کنٹرولرامتحانات ڈاکٹرارشدعلی خان، مختلف تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اورفیکلٹی ممبران سمیت طلباء نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وائس چانسلرنے کہاکہ کھیلوں کے مقابلے نہ صرف طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کواجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ ان سے نوجوانوں کے اندر امن وبرداشت کامادہ بھی پروان چڑھتا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹرسپورٹس ڈاکٹرامجدعلی کی کوششوں کوسراہااورکہاکہ یونیورسٹی آف سوات تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلبہ کوہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھی کوشاں رہے گی۔ تقریب سے ڈائریکٹرایڈمنیسٹریشن ڈاکٹرحضرت بلال، کامیاب جوان مرکز،یونیورسٹی آف سوات کے فوکل پرسن ڈاکٹرعمران اورڈائریکٹرسپورٹس ڈاکٹرامجدعلی نے بھی خطاب کیااورکھیلوں کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔ بعدازاں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرحسن شیرکامختلف ٹیموں کے کپتانوں سے تعارف کرایاگیاجبکہ انہوں نےفٹ بال کی کک مارکرسپورٹس گالا کاباضابطہ افتتاح بھی کیا۔

Scroll to Top