Seerat-ul-Nabi (Peace Be Upon Him) conference.

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس ۔
ماہ ربیع الاول کی مناسبت سےوائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کی ھدایات کے مطابق
Society for the Promotion of Islamic Teachings and Traditions
اور Department of Islamic & Arabic studies کے باہمی اشتراک سے طلبہ میں اسوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع کی اہمیت اجاگر کرنے اور طلبہ کی تعلیمی اور دینی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئے مقابلہ حسن قرآت و نعت اور سیرت کوئز کا انعقاد کیا ہے۔
سوات یونیورسٹی کے جملہ ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہیں کہ وہ اس پروگرام میں خود بھی باقاعدہ شریک ہو اور دیگر طلبہ کو بھی پروگرام میں شرکت کی دعوت دیں تاکہ وہ تینوں مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں۔ اللہ تعالی اپ کو دنیا واخرت میں بھلائیوں سے نواز دیں۔
Venue and time:
26 ستمبر 2023 صبح 9:30 بجے
Main library university of swat

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ھوا۔ سوسائٹی فار پروموشن آف اسلامک ٹیچنگ اور شعبہ اسلامک سٹڈیذ کے زیر اھتمام منعقدہ کانفرنس میں مقابلہ حسن قراءت، نعت رسول مقبول اور سیرت کوئز کے مقابلے ھوئے۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی حضرت مولانا بارک اللہ المعروف گھڑئ بابا جی تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے حضرت مولانا بارک اللہ کے تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا. مولانا بارک اللہ نے سیرت النبی صلی اللہ۔علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر مفصل گفتگو کیں۔
تقریب کے اختتام پر مقابلہ میں شریک طلباء وطالبات میں تعریفی اسناد پیش کئے گئے۔

Scroll to Top