Book Fair at University

یونیورسٹی آف سوات میں طلبہ کے آگاہی کیلئے اوپن ڈے و بک فئیر میلے کا انعقاد،بک سٹالز و دیگر لگانے والوں میں وی سی کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم،پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کا وائس چانسلر بننےکے بعد یہ دوسرا سال ہے کہ طلبہ اور ان کے والدین کی آگاہی کیلئے یونیورسٹی میں اوپن ڈے کا انعقاد کیا جاتا ہےاور اس سال کتاب کی شوقین طلبہ کیلئے بک فئیر میلے کا بھی انعقاد ہوا، اوپن ڈے کا مقصد طلبہ اور ان کے والدین کو اعلی تعلیم کے حوالے آگاہی دینا ہے کہ نئے آنے والے طلباء کو کونسے شعبوں میں جانا ہے اور ان کیلئے طریقہ کار کیا ہوگا،ہاسٹل کی سہولیات سمیت تدریسی نظام اور دیگر شعبوں میں پریکٹیکل کام کے حوالے سےتمام معلومات فراہم کی جائیگی اور کتاب کی شوقین طلبہ یہاں بیشتر تدریسی و دیگر کتابوں سے لطف اندوز ہونے سمیت اپنےعلم میں اضافہ کرسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے اوپن ڈے اور بک فئیر کی افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر حسن شیر نے مزید بتایا کہ طلباء کو سمجھانا اور ان کی سہولت کیلئے اوپن ڈے کے موقع تمام شعبوں کے اساتذہ اور دیگر سٹاف موجود ہیں جو آنے والے نئے طلباء اور ان کےوالدین کو اپنے اپنے شعبوں کے حوالے معلومات فراہم کرینگے اور ان کے مستقبل میں نوکریوں وغیرہ کے حوالے بھی آگاہی دینگے،افتتاحی تقریب سے دیگر اساتذہ کا کہنا تھا کہ اوپن ڈے کے دن طلباء کو فیس سٹرکچر،ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ سہولیات سمیت یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے حوالے اساتذہ اور دیگر سٹاف معلومات فراہم کررہے ہیں جس سے نئے آنے والے طلباء کو داخلہ لینے اور شعبہ سیلکٹ کرنے میں کافی آسانی ہوگی،آخر میں بک فئیر میلہ کے آرگنائزر ڈاکٹر ضیاء الدین اور ان کی ساتھیوں میں وائس چانسلر نے شیلڈز بھی تقسیم کئیے۔

Scroll to Top