یونیورسٹی آف سوات میں بینظیر انڈر گریجویٹ سکالر شپ پروگرام کی دوسری قسط کی تقریب کمیٹی روم میں منعقد ہوئی،45طلباء میں 25لاکھ سے زائد کی رقم تقسیم،رقم طلبہ کیلئے وظیفہ اور ٹیوشن فیس کیلئے دی گئ،بینظیر انڈر گریجویٹ سکالر شپ پروگرام سیشن 2021-25 کی یہ دوسری قسط تھی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کا کہنا تھا کہ سوات میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں ان کی مالی امداد کرکے مستحقِ طلبہ کو بھی تعلیم کے شعبے میں آگے بڑھنے کے موٹمیسر آسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے بیشتر سکالر شپس پروگرام لائے ہیں اور مزید کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں جس سے طلبہ کو مزید سہولیات میسر ہوں گی اور وہ اپنی تعلیم بغیر کسی مالی مشکل کے جاری رکھ سکیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقصد ہی یہ ہے کہ سوات یونیورسٹی کے طلبہ کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے طلبہ کے برابر کھڑا کروں،تقریب میں رجسٹرار یونیورسٹی آف سوات امتیاز علی،ڈائریکٹر فائننشل ایڈ آفس عمر حیات اور ٹریجرر فیاض احمد بھی موجود تھے۔