یونیورسٹی آف سوات میں پانی کی وافر فراہمی کیلئے ٹیوب ویلز نے کام شروع کر دیا
چھ سال سے زیر التواء ٹیوب ویلز پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کی کوششوں سے مکمل کر لئے گئے
بطور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے یونیورسٹی آف سوات کا ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔ تقریباً دس سال کا عرصہ ہو گیا کہ یونیورسٹی میں تعمیراتی کام کا اغاز کیا گیا تھا لیکن یونیورسٹی کے مین کیمپس چارباغ کی اولین ضرورت، پانی کی فراہمی کی مسئلے کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا۔ تاہم پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے جب بطور وائس چانسلر چارج سنبھالا تو اس مسئلے پر سب سے پہلے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور آج اللہ کے فضل و کرم سے ٹیوب ویلز سے پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کامیابی پر وائس چانسلر نے اپنی پوری ٹیم اور خصوصاً ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی شاہد خان اور ڈائریکٹر ورکس حبیب رشید اور اُن کے تمام عملے کو مبارکباد دی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے مزید کہا کہا کہ یونیورسٹی کے نئے تعمیر شدہ اکیڈیمک بلاکس میں طلباء کو معیاری کلاس رومز، لیبارٹریز اور تعلیم و تحقیق کیلئے ایک بہترین ماحول میسر ہے تاہم اُن کو مزید سہولیات دینے اور یونیورسٹی کے دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی تیزی سے کام جاری ہے اور ترجیحات میں سرفہرست یونیورسٹی کی اپنی عمارت کی تکمیل ہے۔ سوات کے طلباء میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں اور جب اُن کو مطلوبہ سہولیات میسر ہونگی تو اُن کی قابلیت میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔