Sports Gala

یونیورسٹی آف سوات سپورٹس گالا 2022 کا اختتامی تقریب منایا گیا جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سپورٹس گالا اور اختتامی تقریب میں طلباء سمیت فیکلٹی نےکافی جوش و جذبہ دیکھایا اور بیشتر سپورٹس مقابلے ہوئے جن میں کرکٹ،رننگ اور رسہ کشی وغیرہ شامل تھے،کرکٹ ٹورنامنت سمیت رسہ کشی کے فائنل مقابلے سافٹ وئیر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے نام رہے جبکہ رننگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنا لوہا منوا کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کا کہنا تھا کہ کھیل ہمارے لئیے کلاس رومز کی طرح ضروری ہیں کیونکہ بہترین مطالعے کیلئے صحت مند دماغ کا ہونا لازمی ہیں،جس کیلئے کھیلوں میں حصہ لینا ضروری ہیں،اس طرح کے کھیلوں سمیت دیگر مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جائیگا تاکہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور ان میں خود اعتمادی و انسانی اقدار کا جذبہ پیدا ہو،آخر میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر اور رجسٹرار امتیاز علی نے کھیلوں کے مقابلے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئیے۔