یونیورسٹی آف سوات،جہانزیب کالج،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور پاک ٹیسول کے باہمی اشتراک سے اپنی نوعیت کی پہلی ریجنل ورکشاپ منعقد کی گئ،گذشتہ روز وودودیہ ہال سیدو شریف میں منعقدہ دو روزہ ورکشاپ میں پروفیسرز سمیت بیشتر کالجز و یونیورسٹی کی طلباء نے شرکت کی،کانفرنس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر تھے جبکہ ان کے ساتھ پرنسپل جہانزیب کالج پروفیسر وفا محمد،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کمال خان،میر چکر خان رند یونیورسٹی سبی،بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر مہوش ملغانی و دیگر بطور مہمانان شرکت کی،پاک ٹیسول(PakTESOL) کے ممبر و ورکشاپ آرگنائزر انگلش دیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے پاک ٹیسول کی مقاصد و خدمات پر روشنی ڈالی،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے انگلش پروفیسر ڈاکٹر کمال خان نے کہا کہ (TESOL)دنیا میں ایک کورس کے طور پر پڑھایا جاتا ہےاور یہ ایک آرگنائزیشن بھی ہے جو دنیا بھر میں انگلش زبان کے فروغ کیلئے کام کرتی ہیں،ہمارا مقصد انگلش سیکھنے والوں کو جدید و بلینڈد لرننگ کا طریقہ کار بیان کرنا ہیں کیونکہ وقت کا تقاضا ہےکہ اب ہمیں روایتی انداز کے ساتھ جدید طریقوں پربھی کام کرنا ہوگا،جس میں کلچر بیس لرننگ،سروس بیس لرننگ و پراجیکٹ بیس لرننگ شامل ہیں اور ہم اس دو دن کانفرنس میں ان طریقوں پر بات کرینگے،اس کے بعد پاک ٹیسول کے تعاون سے آٹھ ماہ ٹریننگ کا آغاز کیا جائیگا جس میں اساتذہ کو ٹیچنگ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی جائیگی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کا کہنا تھا کہ جہانزیب کالج ملک بھر کے مشہور اداروں میں سے ایک ہےاور یہاں کے طلباء کو اس پر فخر کرنا چاہئیے میں دس سال لیکچرر کے طور پر اس کالج میں رہ چکا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر اللہ کے بہت احسانات ہیں جس میں علاقہ کا جغرافیہ اور سیاحتی علاقوں سمیت ملک میں 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہیں،اگر ہم طلباءکوصحیح طریقے سے سیکھائے تو وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام ہر میدان میں روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے مزید کہا کہ اس طرح کے ورکشاپس سے طلباء سمیت اساتذہ کو بھی سیکھنے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں اور پاک ٹیسول کے اس ورکشاپ میں ملک بھر کے اعلی تعلیمی اداروں سے پروفیسرز و لیکچررز نے شرکت کی ہیں جس کے تجروبوں و قابلیت سے ورکشاپس کے شرکاء کو بہت فائدہ ہوگا،آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے ورکشاپ کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اورمختلف کالجز و یونیورسٹیز سے آئے ہوئے اساتذہ و طلباء کو خوش آمدید کہااس سمیت جہانزیب کالج کے پرنسپل وفامحمد کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا