سوات یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مظفر شاہ کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا ادا کی گئی،گذشتہ روز وفات ہونے والے زاولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ و اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مظفر شاہ کی مغفرت کیلئے کمیٹی روم میں تمام تدریسی شعبہ جات اور ایڈمینسٹریشن آفیسرز نے اجتماعی دعاء میں شرکت کی اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن شیر بھی موجود تھے جنہوں نے مرحوم کی خدمات کوسراہتے ہوٸے کہاکہ ڈاکٹر مظفر شاہ کی موت ہم سب کیلئے حادثے سے کم نہیں۔ ان کا کہناتھاکہ ان کی موت سے یونیورسٹی سمیت پورا علاقہ ایک قابل محقق اور پروفیسر سے محروم ہوگیاہے اللہ مرحوم کو جواررحمت میں جکہ دے اور لواحقین کو یہ غم برداشت کرنے کی توفیق عطاء کرے۔