اکیڈمک کونسل یونیورسٹی آف سوات کا ساتواں اجلاس گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کی زیر نگرانی منعقد ہوا،بیشتر سفارشات پیش و کچھ نکات کی منظوری دے دی گئی،سفارشات سینڈیکیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیگی،اکیڈمک کونسل کے ساتویں اجلاس میں ان طلباء کیلئے پانچویں سمسٹر میں لیٹرل داخلوں کی سفارش پیش ہوئی جنہوں نے پہلے دو سالہ بی اے یا بی ایس سی (BA/B.Sc)ڈگری مکمل کی ہوں اس سمیت چار سمسٹر کی کامیابی کے بعد ایسوسی ایٹ ڈگری لے سکتے ہیں،اسطرح آن لائن و مختصر کورسسز مثلا PGڈپلومہ،ڈپلومہ،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام(AD) و سرٹیفیکیٹس پروگراموں کی اجراء زیر بحث لائی گئی،اجلاس میں مزیدبورڈ آف فیکلٹی،فیکلٹی آف منیجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز کے پہلے اجلاس کی سفارشات منظور کئے گئے،اس کے ساتھ منظور شدہ پروگراموں میں ایم فل و پی ایچ ڈی کے قوائد و ضوابط اور انڈر گریجویٹ پروگراموں کے قوائد و ضوابط کی منظوری دے دی گئی،اجلاس میں علاقے کے بہتر مفاد و ضروریات کو مد نظر رکھ کریونیورسٹی آف سوات میں پشتو(مقامی زبان)اور اردو(قومی زبان)کی شعبہ جات کے آغاز کیلئے سفارشات دی گئ، اکیڈمک کونسل سوات یونیورسٹی کا ساتواں اجلاس وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں شعبہ پشتو(مقامی زبان) و اردو کا آغاز کرنے اور آن لائن و مختصر کورسزز کا اجراء کرنے کی سفارشات پیش کی گئ جبکہ ایم فل و پی ایچ ڈی سمیت انڈر گریجویٹ پروگراموں کےقوائد و ضوابط کی منظوری دے دی گئی۔