یونیورسٹی آف سوات کے سینڈیکیٹ کا 48 واں اجلاس وائس چانسلر پروافیسر ڈاکٹرحسن شیر کے زیرصدارت منعقد ہوا. یونیورسٹی آف سوات کے نئے رجسٹرار امتیاز علی نے بطور رجسٹرار اپنے پہلے اجلاس میں ممبر/سیکریٹری کی حیثیت سے شرکت کی۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں جسٹس ریٹائرڈ غضنفرخان, پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری, پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق سواتی سابقہ وائس چانسلر و نمائندہ گورنر خیبر پختونخواہ، یونیورسٹی آف سوات کے ڈینز اور دیگر سینڈیکیٹ ممبران شامل تھے۔ اس کے علاوہ سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سیکریٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ میں یونیورسٹی آف سوات کے اندر بوٹینیکل گارڈن کیلئے نشاندہی کی گئی جگہ کی منظوری دی گئی، درگئی کیمپس کیلئے RPDC کی بلڈنگ ہینڈ اوور کرنے اور ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان سے 76 لاکھ روپے کے آئی ٹی اور لیب ایکوپمنٹ قبول کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ سال 2023 کو بطور ڈیجیٹل ائِیر منانے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر اہم امور کے حوالے سے بھی فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے تمام ممبران کی تعاون اور میٹنگ میں شرکت کیلئے شکریہ ادا کیا۔