مینگورہ (پریس ریلیز ) یونیورسٹی آف سوات میں یوم اقبال کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا بدھ کے روز سوسائٹی پروموشن فار سوشل سائنسز،سوشل ویلفیئر اینڈ اویرنس کے زیر اہتمام کمپس ٹی وی کے سٹوڈیو ھال میں منعقد کی گئی تقریب میں سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خیرالزمان اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلطان وزیر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں یونیورسٹی آف سوات اینڈ شانگلہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے علامہ محمد اقبال کے خدمات کو سراہا اور کہا کہ شاعر مشرق نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا اسے تعبیر دینے کیلئے مسلمان پاک وہند نے قربانیاں دیں جس کی بروقت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ ملک کی تعمیر وترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں اور توانائی کو برویکار لائیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنوں یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خیرالزمان نے علامہ اقبال کے خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا تقریب سے پاکستان سٹڈی کی انچارج ڈاکٹر سرفراز اور ایڈ منسٹریٹئو افیسر ڈاکٹر عمران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ تقریب کی اختتام پر مہمانان خصوصی میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں