HESSA Summit

University of Swat is thankful to HESSA team for including University of Swat as HESSA partner

International Summit on
Higher Education and Workforce Development
in 21st Century

30 November - 2 December 2022   |   Marriott Hotel, Islamabad

***All sessions will be streamed live, revisit summit page for the links**

Link to HESSA wesbsite: https://hessa.utah.edu/summit/

یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کااعلیٰ تعلیم اور افرادی قوت کے عنوان پر منعقدہ بین الاقوامی سمٹ میں خصوصی شرکت
یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے ہائیر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی HESSAکے زیر اہتمام اعلیٰ تعلیم اور افرادی قوت کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی سمٹ میں شرکت کی۔ پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے سمٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یوٹا یونیورسٹی امریکہ کے عہدیدار اور وفاقی وزیر برائے ترقی منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کانفرنس کا موضوع ’’اکیسویں صدی میں اعلیٰ تعلیم کا کردار ‘‘تھا۔ تعلیم اور ملازمت کے درمیان بدلتی ہوئی صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے کانفرنس میں ان نکات کو زیر بحث لایا گیا کہ جامعات کس طرح اس تغیر پذیر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نئے سرے سے صف بندی کر سکتی ہیں۔ یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کو کانفرنس کیلئے پاکستان کی16 چنندہ سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز میں مدعو کیا گیا تھا۔ سمٹ کا مقصد جامعات میں ایسے موضوعات پر تدریس اور تحقیق کو پروان چڑھانا تھا جس کی عملی میدان میں ضرورت ہو اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے افراد کو ملازمتیں میسر آ سکیں۔ کانفرنس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان75 برس سے قائم دیرینہ شراکت کی تعریف کی اور کہا کہ ایک ایسے ملک میں جس کی آبادی کا60 فیصد سے زیادہ حصہ30 سال سے کم عمر کےنوجوانوں پر مشتمل ہو، امریکہ کو چاہئے کہ وہ نوجوانوں کی مدد جاری رکھے تاکہ وہ اپنی قابلیت کو بھرپورانداز میں بروئے کار لا سکیں۔

Summit Agenda

Scroll to Top