یونیورسٹی اف سوات میڈیا سیل
یونیورسٹی اف سوات میں ‘سیرت النبیﷺ اور عصر حاضر کے تقاضے’ کے عنوان کے تحت ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ سوساٸٹی براٸے فروغ اسلامی تعلیمات واقدار, کےزیرانتظام منعقدہ سیرت النبیﷺ کانفرنس میں طلبا ٕ اور اساتذہ کے کثیر تعداد نے شرکت کیں۔ کانفرنس کےمہمان خصوصی واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر نے مقررین کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی ہم پر لازم ھے انہوں نے طلبا ٕ وطالبات پر زور دیا کہ وہ علما ٕ دین کے ساتھ روابط رکھے اور ان سے سیکھنے کے اہمیت پر زور دیا۔ کانفرنس کے مقررحضرت مولانا صدیق احمد ڈاٸریکٹر وفاق المدارس العربیہ نے سیرت النبیﷺ پر سیر حاصل گفتگو کیں۔ انہوں نے شرکا ٕ کے سامنے دین اسلام کی افاقیت اور عالمگیریت کو اجاگر کیا۔ کانفرنس کے اختتام پرسوساٸٹی کے ارگناٸزر ڈاکٹریحیٰی خان نے شرکا ٕ کا شکریہ ادا کیا۔