Prof. Dr. Hassan Sher Appointed as Vice Chancellor (Additional Charge) University of Shangla

پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کو یونیورسٹی آف شانگلہ کا قائمقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا
وہ یونیورسٹی آف سوات کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ شانگلہ یونیورسٹی کے امور کو بھی دیکھے گے

گورنر خیبر پختونخواہ کی منظوری کے بعد ہائیِر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات، کو یونیورسٹی آف شانگلہ کے وائس چانسلر کی اضافی ذمہ داری تفویض کر دی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے ذمہ داری سنبھالتے ہوئے شانگلہ کے طلباء اور عوام کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف شانگلہ کا قیام یہاں کے طلباء کیلئے اعلیِ تعلیم کے حصول کے دروازے کھولے گا۔ وہ بطور پہلے وائس چانسلر یونیورسٹی کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کیلئے ہرممکن تگ و دو کرینگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف شانگلہ, سوات یونیورسٹی کا ایک کیمپس تھا اور یہ ہمارے لئے باعث افتخار ھے کہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔ اُنھوں نے اس موقع پر وزیر اعلیِ خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شانگلہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دیا۔ اُنھوں نے شانگلہ کے دیگر عوامی نمائندگان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے شانگلہ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے کوششیں کیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھِی شانگلہ کی یونیورسٹی کیلئے تمام مقامی اور صوبائی اداروں کے تعاون کے خواہاں ہیں۔ اگر تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون اسی طرح حاصل رہا تو شانگلہ کی یونیورسٹی جلد ترقی کے منازل طے کریگی اور علاقے کے طلباء کو جدید اعلی تعلیم کی سہولیات اُن کی دہلیز پر مہیا ہونگے۔

Scroll to Top