یونیورسٹی اف سوات میڈیا سیل یونیورسٹی اف سوات کے ڈپارٹمنٹ اف میتھس کے پانچ طلبہ نے اپنے ایم فل مقالوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔ ان کے ریسرچ سپرواٸزر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فیض محمد تھے جبکہ ان طلبہ نے ایم فل کی اپنی ریسرچ کے ساتھ مجموعی طور پر گیارہ ریسرچ ارٹیکلز شاٸع کٸے۔ کامیاب ہونے والے طلبہ نے اپنی کامیابی کو اپنی محنت, استاتذہ کی رہنماٸی اور والدین کی دعاٶں کا نتیجہ قرار دیا