Two PhD Program Approved for University by HEC

یونیورسٹی آف سوات میں دو نئے پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی منظوری
نئے پی ایچ ڈی پروگرام مینیجمنٹ سائنسز اور انوائرمینٹل سائنسز میں شروع کئے جائینگے
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف سوات میں دو نئے پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کو باقاعدہ این او سی جاری کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے کہا کہ مذکورہ دونوں ڈگری پروگرامز میں علاقے کے طلباء کو اعلیٰ ترین ڈگری یعنی پی ایچ ڈی کرنے کا موقع اپنے گھر کی دہلیز پر میسر ہوگا۔ دونوں قسم کی ڈگریاں علاقے کے ماحول اور مقامی و قومی مارکیٹ کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں اس وقت پوری دنیا کا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور علاقے میں حال ہی میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریاں انہی ماحولیاتی تبدیلیوں کا اثر ہے۔ اگر ہمارے طلباء اس میدان میں تحقیق کے قابل ہونگے تو علاقے اور ملک کے ماحولیاتی مسائل کے بارے میں جدید طریقوں سے روک تھام کیلئے تجاویز دینے کے اہل ہونگے۔ اس موقع پر مذکورہ دونوں ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مذکورہ این او سی کا اجراء اُن کی تگ و دو اور رہنمائی کے بغیر ناممکن تھا۔ این او سی کے اجراء کے بعد مذکورہ ڈگری پروگرامز میں جلد ہی داخلوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

vip303 prada88 asiabet angkasa138 warung138 sikat138 bonus168 fit88 judicuan luck77 slot123 pragmatic77 winslot88 slot99 hoki303 dewa99 garuda99 mantra88 emas138 vegasgg gas138 bimabet megahoki88 dragon77 jakartacash coin303 caspo777