Monsoon Plantation at University

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
سوات (پریس ریلیز) یونیورسٹی اف سوات میں مون سون شجرکاری مہم کا اغاز کیا گیا. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے ایڈمنسٹریشن بلاک کے صحن میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا. اس موقع پر رجسٹرار محمد ریاض, پرووسٹ ڈاکٹرحضرت بلال, شعبہ فارسٹری اینڈ ایگریکلچر سائنسز کے چیرمین ڈاکٹر فضل ربی, ایڈمن افیسر ڈاکٹر عمران اور فیکلٹی اور طلباء بھی موجود تھے. اس موقع پر وائس چانسلر نے مون سون شجرکاری کے اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ درخت ماحول کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتا ھے اور ھر شہری کو اس مہم میں حصہ لینا چاھئیے.

Scroll to Top