International Conference

       یونیورسٹی آف سوات اور
گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے باہمی اشتراک سے سہ روزہ بین الاقوامی فوڈ اینڈ نیوٹریشن کانفرنس 2022یونیورسٹی آف سوات میں شروع ہو گئی
کانفرنس کے مہما ن خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فقیر انجم، سابق وائس چانسلر گیمبیا یونیورسٹی، وچیف ایگزیکٹو IFANCA پاکستان تھے جبکہ ان کے ہمراہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی صوابی پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی’وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد، پاکستان کے معروف فوڈ سائنٹسٹ پروفیسر ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان، اقرا ء انٹرنیشنل یونیورسٹی پشاور کی فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر خان،بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی آف فوڈ سائنسزز اور نیوٹریشن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کی فیکلٹی آف ایپلائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر طاہر ظہور، پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد ،جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ فوڈ اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمیر باجوہ، ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ اتھارٹی صوبہ خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالستار شاہ،فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدرطارق سرور اعوان سمیت پاکستان کے30یونیورسٹیوں سے اساتذہ اور طلباء سمیت پاکستان کے 15صنعتوں سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔سہ روزہ بین الاقوامی فوڈ اینڈ نیوٹریشن سائنسز کانفرنس2022 کے انعقاد میں ایولوشن پاکستان کے معاونت بھی شامل رہی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا ہے کہ اکیڈمکس اور متعلقہ صنعتوں کا آپس میں اشتراک ہو جو وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس طرح کی کانفرنسز ہی ملک کی ترقی کا باعث بنتے ہیں۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنیوالے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ آج کی بین الاقوامی کانفرنس کے مہمان خصوصی بابائے فوڈ سائنٹسٹ پروفیسر ڈاکٹر فقیر انجم ہیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ تعلیمی سرگرمیوں میںمہمان خصوصی اسی شعبہ کے سینئر سائنٹسٹ کو ہی ہونا چاہئے تاکہ وہاں آئے لوگ ان کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے پروگرام کے منتظمین گومل یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنسز کی سربراہ ڈاکٹر صدف جویریہ انکی پوری ٹیم اور یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر سمیت تمام انتظامیہ کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا کہا کانفرنس کا انعقاد ان تمام کی محنت کا صلہ ہے اور آج پورے پاکستان کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، طلباء سمیت صنعتیں شعبہ جات سے وابستہ افراد ‘حلال فوڈ اتھارٹی و دیگر کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے

Scroll to Top