Rs: 53.9 millions from HEC Pakistan for endowment fund

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل

ھائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف سوات کو اینڈومنٹ فنڈ کی مد میں 53.9 میلین روپے کے فنڈ جاری کردئے.

یونیورسٹی آف سوات ملک کے ان چند یونیورسٹیز میں شامل ھے جنہوں نے اپنی مالی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے متبادل ذرائع کے نشاندہی کیلئے ھائر ایجوکیشن کمیشن کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے. یادداشت کی رو سے یونیورسٹی کی مالی استعداد کار بڑھانے کیلئے ایک اینڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس کیلئے ایچ ای سی نے ابتدائی طور پر 53٫9 ملین روپے جای کئے ہے جبکہ یونیورسٹی میں مالی امور کو بہتر طور پر سنبھالنے کیلئے اس فنڈ کے تحت ایک آفس قائم کیا جائے گا جو یونیورسٹی کی مالی استتحکام کیلئے کام کریگا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے پراجیکٹ کو یونیورسٹی کے مالی مستقبل کیلئے اہم قرار دیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کو ملک کے بہترین یونیورسٹیوں کے فہرست میں شامل کرنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائینگی۔

Scroll to Top