Seminar of EPS on Environment

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
پریس ریلیز (چارباغ سوات) عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے یونیورسٹی آف سوات میں ایک سیمینار کا اھتمام کیا گیا. مقامی ماحولیاتی تنظیم ‘انوائرنمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی (EPS) اور انسٹیٹیوٹ اف ایگری کلچر سائنس اینڈ فارسٹری کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے اکبرزیب ایکزیگٹیو ڈائریکٹر ای پی ایس نے ماحولیاتی تنوع اور اثرات پر سیرحاصل گفتگو کیں. شعبہ فارسٹری کے چیرمین ڈاکٹرفضل ربی نے اس موقع پر ماحول کے تحفظ بارے گفتگو کہا کہ طلباء وطالبات کو ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا. فیکلٹی اف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹرفضل معبود نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اوراپنے خطاب میں کہا کہ ماحول کے تحفظ کے حوالے سے یونیورسٹی اف سوات نے بہت اھم اقدامات اٹھائے ہے.
سیمینار کے اختتام پر شرکاء اور مقررین کو شیلڈ پیش کئے گئے.

Scroll to Top