Pak China Research Center for Economic Development at University of Swat

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا سوات کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ، سوات میں مالاکنڈ ڈویژن کا پہلا ادارہ برائے مفلوج افراد (پراپلیجک سنٹر) ،خیبر میڈیکل یونی ورسٹی (کے ایم یو) کے ہیلتھ سائنس انسٹیٹیوٹ اور سوات یونی ورسٹی میں پاک چائنہ ریسرچ سنٹر اف اکنامک ڈویلمنٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر اعلی محمود خان کے فوکل پرسن فار پلانینگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد خالق کاکا کے مطابق وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی دلچسپی پر سوات میں مفلوج افراد کے لیے مالاکنڈ ڈویژن کا پہلا پراپلیجک سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی جس میں مفلوج افراد کے بہتر علاج کے لیےسکلڈ فزیوتھراپی، اکوپیشنل تھراپی، سپیچ لینگویج تھراپی، اورتوٹیک منیجمنٹ، سائکالوجیکل کونسلینگ، ریکریئشنل ایکٹیوٹیز، سوشل سپسورٹ، سکل بلڈنگ، کمیونٹی ری اینٹگریشن، کسٹم میڈ وویل چیئرز، ایڈپٹیو سپورٹ ایکوپمنٹ، اور فالو اپ سروسز شامل ہوں گے اور اب مفلوج افراد کو علاج کے لیے پشاور اسلام باد اور ملک کے دیگر علاقوں میں جانے کے بجائے اپنے گھر کے دہلیز پر آسانیاں ملی گی۔ وزیر اعلی کے خصوصی دلچپسی پر سوات میں خیبر میڈیکل یونی ورسٹی(کے ایم یو) کے ہیلتھ سائنس انسٹیٹیوٹ اور سوات یونی ورسٹی میں پاک چائنہ ریسرچ سنٹر آف اکنامک ڈویلپمنٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
Scroll to Top