یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل ورچول یونیورسٹی کے زیر انتظام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کا اجلاس اسلام اباد میں ھائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرصدارت منعقد ہوا. اجلاس میں ؤائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر بھی شریک ہوئے. ‘بلینڈڈ ورچول ایجوکیشن پراجیکٹ فار نالج اکانومی” کے تقریب میں مختلف یونیورسٹیز کے 13 وائس چانسلرز شریک ہوئے. اجلاس میں ورچول ایجوکیشن فار نالج اکانومی کے مختلف امور زیربحث لائے گئے جبکہ یونیورسٹی آف سوات کو اس پراجیکٹ کے ترقی اور تکمیل کیلئے اھم پارٹنر قرار دیا گیا.