41st Meeting of the Syndicate

یونیورسٹی آف سوات کے سینڈیکیٹ کا اکتالیسواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر کے زیرصدارت منعقد ہوا. اجلاس کے دیگر شرکاء میں جسٹس ریٹائرڈ غضنفرخان, پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد وائس چانسلر یونیورسٹی آف ملاکنڈ, پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق سواتی سابقہ وائس چانسلر و نمائندہ گورنر خیبر پختونخواہ، یونیورسٹی آف سوات کے ڈینز اور دیگر سینڈیکیٹ ممبران شامل تھے۔ اس کے علاوہ سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سیکریٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے اہم ایجنڈا پوائنٹس میں فائنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی، اکیڈیمک کونسل، ٹیکنیکل ریویو کمیٹی، ڈیپارٹمنٹل اکاونٹس کمیٹی اور ڈی ٹی آر سی کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔ اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں میں حکومتی پالیسی کے تحت کوٹہ مقرر کرنے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے مختلف پالیسوں کو یونیورسٹی میں لاگو کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر اہم امور کے حوالے سے بھی فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کے اختتام پر سینڈیکیٹ کے سینئر ممبران، خصوصاً جسٹس ریٹائرڈ غضنفرخان اور پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق سواتی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کی قیادت میں سینڈیکیٹ کے پہلے میٹنگ کے خوشگوار ماحول میں کامیاب انعقاد پر اُن کو مبارکباد تھی اور اُن کے پروفیشنل اپروچ کو بہت سراہا۔ اس کے علاوہ دیگر تمام ممبران نے نئے وائس چانسلر کو سینڈیکیٹ کے فورم پر یونیورسٹی کے مفاد کے تمام فیصلوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وائس چانسلر نے تمام ممبران کی تعاون اور میٹنگ میں شرکت کیلئے شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top