یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن کونسل (NCEAC) نے یونیورسٹی آف سوات کو ایکریڈیشن جاری کردی ھے. جس کے تحت بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی, بی ایس کمپیوٹر سائنس اور بی ایس سافٹ وئیر انجنیرنگ کے ڈگریاں ایکریڈیشن کونسل سے تصدیق کی جاسکی گی. کونسل کے آراکین نے یونیورسٹی آف سوات کے کمپیوٹنگ پروگرامز کے کوششوں کو سراہا اور علاقے کے ترقی میں ان کے مثبت کردار پر ان کو خراج تحسین پیش کیا. شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیرمین ڈاکٹر ثناءاللہ نے تمام فیکلٹی ممبران کے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بی ایس کمپیوٹنگ پروگرامز کے معیار کو مزید تقویت دینگے تاکہ علاقہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی فروغ پاسکے