Third Meeting of Board of Study Department of English and Foreign Languages

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) ڈیپارٹمنٹ آف انگلش اینڈفارن لینگویجز کے تیسرے بورڈ آف سٹڈیز اجلاس گزشتہ روز یونیورسٹی آف سوات میں منعقد ھوا. اجلاس پروفیسر ڈاکٹرمحمد قاسم, ڈین فیکلٹی آف کمیکل سائنسز کے زیرصدارت منعقد ھوا جس میں دو آھم نکات کی منظوری دی گئ. بی ایس پروگرام کے سکیم آف سٹڈیز کے نظرثانی شدہ سلیبس اور ایم فل پروگرام کے سلیبس کی منظوری دی کر باقاعدہ توثیق کیلئے اکیڈمک کونسل کو بھیج دی جائیگی. اجلاس میں بورڈ آف سٹڈیز کے ممبران شریک ہوئے جن میں ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے چیرمین ڈاکٹر امداد اللہ, ڈاکٹر عبدالحمید, ذاکر اللہ, ڈاکٹر حضرت بلال, پروفیسر ڈاکٹر قیصر خان (یونیورسٹی آف ملاکنڈ), ڈاکٹر غنی رحمان (یونیورسٹی آف ھزارہ) اور ڈاکٹر اکبر علی (فاٹا یونیورسٹی, ایف آر کوھاٹ) نے شرکت کیں. ڈاکٹر امداد اللہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایم فل پروگرام مقامی طلباء وطالبات کا ایک دیرینہ مطالبہ ھے جو جلد عملی ہوجائیگا..

Scroll to Top