یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) ھائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف سوات کیلئے 400 میلین روپے منظور کرلئے. گزشتہ روز ھایئر ایجوکیشن اسلام اباد کے مجاز اتھارٹی ڈیپارٹمنٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی( DDWP) کے زیرانتظام منعقدہ اجلاس میں یونیورسٹی آف سوات کے فیز ون کے پی سی ون میں ضروری ترامیم کے بعد مزید 400 میلین روپے کے فنڈ کا اعلان کردیا ھے جس کے بعد یونیورسٹی کے فیز ون کی لاگت 924 میلین سے 1324 میلین تک پہنچ گئی ھے. اس فنڈ سےفیز ون کی تعمیراتی کام سمیت یونیورسٹی کے لئے لیبارٹری الات فراھم کرنا ممکن ہوجائیگا.
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد جمال خان نے وفاقی حکومت اور ھائر ایجوکشن کمیشن کے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کے تعمیراتی کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا جس سے سوات سمیت دیگر علاقوں کے طلباء کو تمام تعلیمی سہولیات ایک کیمپس میں دستاب ہوگی. انہوں نے سوات کو عوام کو اس فنڈ کے اجراء پر مبارکباد دی. یہ فنڈ جلد یونیورسٹی کے فیز ون کے تکمیل اور ائندہ کے لائحہ عمل طے کرنے میں مددگار ثابت ہوگی.