یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) ڈیپارٹمنٹ آف لا اینڈ شریعہ یونیورسٹی آف سوات میں اسلامائزیشن آف لیگل سسٹم ان پاکستان کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے ڈاکٹر محمد اکبر خان، انچارج شعبہ قانون بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، نے خطاب کیا اور سیمینار کے موضوع پرسیرحاصل روشنی ڈالی۔ سیمینار کے چیف آرگنائزر عبید اللہ قاضی نے مہمان کو سوات آمد پر خوش آمدید کہا. سیمینار شعبہ لاء اینڈ شریعیہ کے چیرمین ڈاکٹر لطف اللہ ثاقب کے زیرصدارت منعقد ھوا. انہوں نے کہا کہ شعبہ قانون و شریعت طلباء وطالبات کے رھنمائی کیلئے اس طرح کے مفید سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا. سیمینار کے اختتام پر مہمان سپیکر کو یادگاری شیلڈ پیش کیا.