یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
یونیورسٹی آف سوات میں ایک روزہ ‘فن فیئر’ کا میلہ سجایا گیا. طلباء وطالبات نے روایتی کھانوں،ملبوسات سمیت مختلف اشیاء کے اسٹالز سجائے۔ فن فیئر کا افتتاح یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد جمال خان نے کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ڈینز, فیکلٹی اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کیں. شرکاء نے سجائے گئے اسٹالوں کا جائزہ لیا اور طلباء وطالبات کی کاؤشوں کو سراہا۔اس فن فئیر میں پختون ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا اورحجرہ سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے روایتی گرم ملبوسات اور کھانوں کے اسٹالز میں گہری دلچسپی لی۔سوات کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھی تفریحی میلہ میں شرکت کی۔اس موقع پر سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال نے کہاکہ اس قسم کی سرگرمیوں سے طلباء وطالبات کے اندر چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کیاجاتا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ طلباء وطالبات تعلیم کے میدان کے ساتھ ساتھ ھم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے سکے۔