یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے سینیٹ آجلاس میں مالی سال 2019-20, سال 2020-21 اور سال 2021-22 کے بجٹ کی منظوری دی گئ. صوبائی وزیر برآئے اعلی تعلیم کامران بنگش کے زیرصدارت گورنر ھاوس میں منعقدہ چوتھے اجلاس میں تمام ممبران سمیت سیکرٹری ھائر ایجوکشن, سیکرٹری فنانس اور سیکڑٹری اسٹیبلشمنٹ بھی شریک ہوئے. یونیورسٹی آف سوات کے انتظامیہ نے تعمیراتی کام سمیت متعدد امور پر بریفنگ دی اور یونیورسٹی آف سوات کے علمی, تحقیقی اور ھم نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی. صوبائی وزیر کامران بنگش نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کو قلیل مدت میں سینیٹ اجلاس کے انعقاد اور یونیورسٹی میں جاری تعمیراتی اور تحقیقی کاوشوں کو سراہا. انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کے مزید بہتری کیلئے کام کررہی ھے. انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کو بین الاقوامی یونیورسٹیز سمیت انڈسٹریز سے روابط استوار کرنے چاہئیے تاکہ طلباء کو عملی زندگی میں بھرپور مواقع میسر ہوسکے. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے سینیٹ اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی کو اعلی مقام دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی تاکہ یہ یونیورسٹی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے.