یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) شعبہ سائیکالوجی, یونیورسٹی آف سوات کے زیر اہتمام تین روزہ سیمنارز اور ورکشاپ کا انعقاد ہوا. پہلے مرحلے میں “منشیات کے روک تھام اور نوجوانوں میں نشے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک” کے موضوع پر معروف سکالر، انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نے سیرحاصل گفتگو کی , انہوں نے روحانیت کی اہمیت اور روزمرہ زندگی میں اسکی عملی افادیت پر روشنی ڈالی۔ مثبت سوچ اور بلند مقاصد زندگی سے نوجوان خرافات سےکیسے بچ سکتے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات محترم محمد ریاض نے مہمان کا شکریہ ادا کیا اور انکو شیلڈ پیش کیا۔
دوسرے مرحلے میں آٹزم (Autism)کے حوالے سے آگاہی سیمنار اور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا.. جس کے سپیکر لاہور سے آئی ہوئی ماہرین کی ٹیم جن میں مس فرح امانت، مس مبشرہ باجوہ، اور احمر سلطان نے موضوع پر تفصیلی بات چیت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان اور پرو وائس چانسلر حسن شیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے شعبہ نفسیات کے انچارج فہیم الدین اور جملہ سٹاف کے کاوشوں کو سراہا، اور یقین دہانی کرائی کہ عنقریب آٹزم و جملہ نفسیاتی مسائل کو قابو کرنے کیلئے مین چارباغ کیمپس میں مرکز بنایا جائے گا ۔
![](https://uswat.edu.pk/wp-content/uploads/2021/11/WhatsApp-Image-2021-11-27-at-5.51.12-PM-1024x682.jpeg)