یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) ھائر ایجوکیشن کمیشن کے ذیلی ادارے نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل (NCAEC) نے گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹرسائنس کا دورہ کیا. دورے کا مقصد کمپیوٹر سائنس, سافٹ وئیر انجنیرنگ اور آئی ٹی کے پروگرامز کو کونسل سے منظور کرنا ھے. ھائر ایجوکیشن کمیشن کے وفد میں یونیورسٹی آف انجنیرنگ لاھور کے ڈاکٹرمحمد شہباز, شہیدذوالفقارعلی بھٹو اسلام آباد کے ڈاکٹرمحمد عثمان, بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹرمحمد مذمل اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر آیاز حسین شامل تھے.
وفد کا استقبال پروفیسر ڈاکٹر جعفرخان اور پروفیسر ڈاکٹر ثناءاللہ نے کیا.. دورے کے موقع پر وفد کو یونیورسٹی اور ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جاری تدریسی سرگرمیوں سمیت ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں اگاہ کیا گیا. وفد نے کمپوٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے کوششوں کو سراہا. ڈاکٹر ثناءاللہ نے وفد کو ان کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی آف سوات محدود وسائل میں مقامی طلباءوطالبات کو اعلی تعلیمی سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ھے…