Third Board of Studies Meeting of Department of Media and Communication Studies

یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیذ یونیورسٹی آف سوات کے تیسرے بورڈ آف سٹڈیذ کا اجلاس گزشتہ روز مین چارباغ کیمپس میں منعقد ہوا. اسسٹنٹ پروفیسر جمال الدین کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام اباد کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال, یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ جان, نمل یونیورسٹی اسلام اباد کے پروفیسر ڈاکٹر خالد سلطان, بحریہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شبیر حسین, پروفیسر ڈاکٹر روح الامین, یونیورسٹی آف سوات کے فیکلٹی ممبران شریک ہوئے. . اجلاس میں نصاب میں جدید تقاضوں کے مطابق بعض ضروری تبدیلیاں کی گئی جو کہ ھائر ایجوکیشن کمیشن کے جانب سے میڈیا کے نصاب میں کی گئی تبدیلیوں کے بھی عین مطابق ہیں.

Scroll to Top