یونیورسٹی آف سوات میڈیا سیل
مینگورہ (پریس ریلیز) ربیع الاول کے مقدس مہینے میں سیرت طیبہ کے تقریبات کے سلسلے میں یونیورسٹی آف سوات میں ایک سیمینار کا انعقاد ہوا.. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت معلم انسانیت کے عنوان سے منعقدہ تقریب کے سپیکر یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمان تھے. اسلامی تعلیمات کے فروغ کے سوسائٹی کے زیراھتمام سیمینار سے ڈاکٹر عطاءالرحمان نے حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم کے شخصیت مبارک اور افکار پر سیرحاصل گفتگو کی. سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر جعفر خان, پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم, کنٹرولر امتحانات محمد ریاض, چیرمین شعبہ اسلامک اینڈ عربک سٹڈیز کےڈاکٹرمحمد مشتاق احمد سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان, فیکلٹی ممبران اور طلباءوطالبات نے شرکت کیں. سوسائٹی کے ارگنائزر اور سیمنار کے منتظم ڈاکٹر یحیی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا.